23 جنوری 2012 - 20:30

لاہور… پنجاب کے وزير قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اليکشن کميشن مصلحت کا شکار ہے اور وفاقي حکومت کي چال چل رہا ہے.

ابنا: پنجاب اسمبلي کے باہر ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اليکشن کميشن جيسے ادارے کے سربراہ کو پريس کانفرنس کرنا زيب نہيں ديتا،ايسا کرنا ان کے ا?ئيني اختيار سے باہر ہے. ان کا کہنا تھا کہ ميمو گيٹ کيس ميں گواہي دينے کيلئے منصور اعجاز کا نہ ا?نا ثابت کرتا ہے کہ دال ميں کچھ کالا ہے، اصغر خان کيس سے فرق نہيں پڑتا ،ان کے ہاتھ صاف ہيں. رانا ثناء نے بتايا کہ ادويات سے اموات کے معاملے کي انکوائري مکمل ہو چکي ہے ،حکومت اپوزيشن کو ترقياتي فنڈز دينا چاہتي ہے مگر من پسند افراد کو ٹھيکے نہيں دينگے. 
........

/169